Live Updates

مولانافضل الرحمن اوروفاقی حکومت پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، صوبائی وزیر علی امین نے ڈیرہ میں خراب صورتحا ل کا ذمہ دار مولانا فضل الرحما ن کو ٹھہر ادیا

الگ فیڈر نہ ہونا باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹار چ کی روشنی میں آپریشن کرنے کی بڑی وجہ قرار وزیرمال سردارعلی امین گنڈہ پورکے 25 لاکھ روپے کے واپڈاکوجمع فنڈزبھی ضائع ، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث داخل مریضوں کے آپریشن، ڈائیلاسز‘ایکسرے اورآپریشن کے دوران مشکلات کاسامنا

ہفتہ 20 اگست 2016 18:32

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن ہونے کی سب سے بڑی وجہ پیسے جمع کروانے کے باوجود بھی ہسپتال کے لیے الگ فیڈر کا قیام نہ ہونا ہے، وفاقی حکومت اورواپڈاکی زیادتی کے باعث ڈھائی سال گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے الگ فیڈرکیلئے وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی طرف سے پچیس لاکھ روپے کے فنڈزواپڈاکوجمع کرانے کے باوجودالگ فیڈرکاقیام ممکن نہ ہوسکا ،جس کی وجہ سے آپریشن ٹارچ کی روشنی میں کرنا پڑے ‘موجودہ فیڈرکی وجہ سے ہسپتال میں بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کے باعث داخل مریضوں کے آپریشن، ڈائیلاسز‘ایکسرے اورآپریشن کے دوران مشکلات‘وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ مقامی رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمن اوروفاقی حکومت ہماری خیبرپختونخواہ کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے لئے مارچ 2014ء میں واپڈاکوالگ فیڈربنانے کیلئے اپنے فنڈزسے 25لاکھ روپے واپڈاکوجمع کرائے۔الگ فیڈرکے بننے سے ہسپتال لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوناتھالیکن موجودہ صورتحال میں پرانے فیڈرپربارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل مریضوں کے آپریشن ٹارچ کی روشنی میں کیے جانے لگے آپریشن کے علاوہ ڈائیلاسز‘ایکسرے اورآپریشن کے علاوہ دیگرمعاملات میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔

دوسال گزرنے کے باوجودپیسکوواپڈانے سول ہسپتال ڈیرہ کوالگ فیڈرنہیں دیا۔وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے میڈیاکوبتایاکہ مقامی رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمن اوروفاقی حکومت خیبرپختونخواہ حکومت کوناکام بناناچاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کوبھی روکاجارہاہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کیلئے انہوں نے اپنے ذاتی فنڈزسے واپڈاکی مد میں رقوم جمع کرائی تھی لیکن پیسکوواپڈااورمقامی ممبرقومی اسمبلی کی سازش کی وجہ سے الگ فیڈرکاکام شروع نہیں ہواجوکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کیساتھ زیادتی ہے۔ہم عوام کے ساتھ کسی زیادتی کوبرداشت نہیں کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات