سکیورٹی فورسزکی ڈیرہ بگٹی میں کاروائی،کالعدم تنظیم کے 3ٹھکانے تباہ،2مشتبہ افراد گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اگست 2016 17:50

سکیورٹی فورسزکی ڈیرہ بگٹی میں کاروائی،کالعدم تنظیم کے 3ٹھکانے تباہ،2مشتبہ ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست2016ء) :ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے 3ٹھکانے تباہ کرکے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ طور پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیری میں سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران فورسز نے کالعدم تنظیم کے تین ٹھکانے تباہ کردیے جبکہ 2مشتبہ افراد گرفتارکرلیے ہیں۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :