دبئی: اماراتی شہریوں کو سوڈان کے لیے پیشگی ویزا کی ضرورت نہیں ہے: وزارتِ خارجہ

ہفتہ 20 اگست 2016 17:38

دبئی: اماراتی شہریوں کو سوڈان کے لیے پیشگی ویزا کی ضرورت نہیں ہے: وزارتِ ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اماراتی شہریوں کو سوڈان میں داخلے کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کو سوڈانی ویزا ائرپورٹ پر اترتے ہی ملاکریگا۔

(جاری ہے)

سوڈان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے بھیجے گئے خط کے مندرجات میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری جن کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ، خاص افراد، مشن، وغیر ہ کو سوڈان داخلے کے لیئے پیشگی ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔سوڈانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سے سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔