حیدر آباد چیمبر کے صدر گوہر اﷲ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہر اﷲ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ہفتہ کو نیب حکا م نے ملزم گوہر اﷲ کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کو کوئلے کی کان ایک سال کی لیز پر پاور جنریشن کے لیے ملی تھی ۔ملزم سرکاری افسران کے ساتھ مل کر کوئلے کی فروخت کی جس سے قومی خزانے کو 2ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ۔عدالت نے گوہر اﷲ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گوہراﷲ کے ساتھ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی سندھ سہیل اکبرشاہ بھی اس کیس میں نامزد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :