ویڈیو بیان منظر عام آنے کی تحقیقات ،ایس پی گلشن اقبال نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اجازت طلب کرلی

ہفتہ 20 اگست 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ایس پی گلشن اقبال فہد احمد نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اجازت طلب کرلی ہے ۔وہ ڈاکٹرعاصم کا ویڈیو بیان منظرعام کے حوالے سے تحقیقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایس گلشن اقبلال فہد احمد نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ مجھے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔اعلیٰ سطح کی انکوائری کے سلسلے میں ڈاکٹرعاصم کا بیان ریکارڈ کرنا ہے ۔جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران صدیقی نے ویڈیو کی سی ڈیز کے لیے پیمرا سے رجوع کرلیا ہے ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کی تحقیقات جاری ہیں ۔