کراچی ، پولیس نے سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا
ہفتہ 20 اگست 2016 17:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی پولیس نے سانحہ 12مئی2007 میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیارکرنے کا فیصلہ کرلیاہے، سابق ٹاؤن ناظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں سے حاصل کردہ شواہد جلد عدالت میں پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے کہا ہے کہ سانحے کی تفتیش کے لیے وسیم اختر سمیت 7ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ،مزید 47 ملزموں کے نام حاصل کرلئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بارہ مئی کو قتل و غارتگری کی زد میں آنے والے ٹاؤنز کے سابق ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔دوسری جانب سانحہ بارہ مئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ملک الطاف نے کہاہے کہ گرفتار افراد سے حاصل شواہد جلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دو ماہ قبل چھینا گیا کاسمیٹکس کا ٹریلر عزیزآباد سے برآمد کرلیا گیا، ایک ملزم کو کراچی، دوسرے کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لیلیا۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.