شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات،حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے گفتگو کی گئی
عوامی تحریک کے سربراہ کو اپوزیشن رہنماؤں سے ہونیوالے رابطوں بارے آگاہ کیا ،اگست اورستمبر اہم ہیں‘ شیخ رشید
ہفتہ 20 اگست 2016 17:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ماڈل تاؤن میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی جس میں حکومت کیخلاف تحریک سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کیخلاف جاری تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال اور تحریک کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ۔
شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں بارے پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے طاہر القادری کو عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف احتساب کی تحریک میں عوامی تحریک ، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ پہلے ہی شامل ہیں اورہماری خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی بھی اس میں شامل ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو خبر ہے کہ محمود اچکزئی ، چوہدری نثار، مولانافضل الرحمن اور مونالا شیرانی کی تقاریر کے آرکیٹکٹ نواز شریف ہیں ۔اگست اور ستمبر اہم مہینے ہیں اور عوام کی اسی سال نواز شریف کی حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.