دبئی: پولیس نے 27 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے

ہفتہ 20 اگست 2016 16:48

دبئی: پولیس نے 27 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20 اگست 2016ء): دبئی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم میں گزشتہ ہفتے مختلف علاقوں سے27پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے۔ گرفتار کیئے جانے والے بھکاریوں میں 20مرد, 7خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آف ٹورزم اینڈ سکیورٹی پولیس کرنل محمد راشد بن سُرائی المحیری نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو خیرات مت دیں ۔ اگر کوئی بھی ان بھکاریوں کو کہیں بھی مانگتا دیکھے تو 0502106969پر اطلاع دے۔ جبکہ ٹال فری نمبر 800243پر بھی ان بھکاریوں کے خلاف رپورٹ درج کروائی جا سکتی ہے۔