بونیر،بلوخان درہ میں جے یو آئی، جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماء تحریک انصاف میں شامل

ہفتہ 20 اگست 2016 16:41

بونیر،بلوخان درہ میں جے یو آئی، جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماء تحریک ..

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) بلوخان درہ میں جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماؤں نے پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شمولیت کرنے والوں میں محمد رشید،عمر، ابراہیم،محمد زادہ،بخت زادہ،سرفراز،ولی رحمن،محمد سلیم، رشاد،نصیب زادہ،داود خان،شیر علی، فرمان علی،سید علی،محمد حیسن ،امیر سلطان ،محب اللہ، امیر رحمن،بخت سرادر،جاوید خان اور شہیدواللہ شامل ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ریاض خان نے کہا کہ پاکستان مفاد پرست سیاستدانوں کا چراہ گاہ ہیں۔کیونکہ اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ حکمران انگلینڈ، دوبئی،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کا روح کرتے ہیں۔اور اس مفاد پرست اور باریاں لینے والے سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

تاکہ مفلوج ادارے آزاد ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ان کا بھی مجھ پر حق ہے ،عوام کی حق تلفی نہیں ہوگی۔قیامت کے دن ایک ایک پائی کا ذمہ دار ہونگا۔اور انصاف پر مبنی انصاف کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تبدیلی کا وہ نعرہ ہے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ کیونکہ وہ احتساب کی بات کرتے ہیں۔اور تبدیلی ضرور آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائیل کی کوئی کمی نہیں ۔اگر کمی ہے تو مخلص قیادت اور تبدیلی کی ہے کیونکہ 70سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے باری باری عوام کے حقوق پر ڈالے ڈال دیا۔اور ان کی نااہلی کی وجہ سے آج پاکستان کے شہری بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم ہے۔ان کے علاوہ تقریب سے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ،محمد اسلام اور شہیدواللہ نے بھی خطاب کیا۔اور نئے شامل ہونے والوں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔