وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے باعث رانا ثنا اللہ کی شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی

ہفتہ 20 اگست 2016 16:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے باعث وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں 22اگست سے شروع ہونے والے سیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے باعث پریس کانفرنس کو منسوخ کردیا گیا ۔ رانا ثنا اللہ خان پیر کے روز دوپہر ساڑھے بجے پریس کانفرنس کریں گے۔