Live Updates

عمران خان جند جان‘شادی والا بیان مذاق تھا ‘شیخ رشید

ہفتہ 20 اگست 2016 16:33

عمران خان جند جان‘شادی والا بیان مذاق تھا ‘شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس کے بعد شیخ رشیدنے اپنے گزشتہ دنوں عمران خان کی شادی سے متعلق اپنے بیان کو مذاق قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں شیخ رشید نے ملاقات رنگ لے آئی،ملاقات کے بعد شیخ رشید نے عمران خان کو جند جان ہی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شادی کے حوالے سے دیئے گئے بیان اور اس پر عمران خان کے ردعمل سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا عمران خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ مذاق میں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے گجرات میں ہونے والے جلسہ میں ضرور شرکت کروں گا۔خیال رہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ وہ تحریک کی کامیابی تک عمران خان کو تیسری شادی کا مشورہ نہیں دیں گے اور اگر عمران خان نے اس دوران شادی کی تو میں شرکت نہیں کروں گا ۔شیخ رشید کے بیان پر عمران خان نے کہا تھا کہ شادی سے مذہب نہیں روکتا تو شیخ رشید کو کیا تکلیف ہے؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :