سی ٹی ڈی ملتان کی گزشتہ ڈیرھ سال کی کارگردگی کی رپورٹ سامنے آگئی

سینکڑوں کاروائیوں میں 59دہشت گردوں کو ہلاک اور کالعدم تنظیموں کے 183کارندوں کو گرفتار کیا

ہفتہ 20 اگست 2016 16:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس ملتان کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی کارگردگی کی رپورٹ سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کالعدم دہشت گردتنظیموں کے کارندوں کیخلاف سینکڑوں کاروائیا ں کی اور 59دہشت گردوں کو ہلاک کیاجبکہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 183افرادکو گرفتارکیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کالعدم لشکرجھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق ،القاعدہ برصغیر کے رہنماؤں اور کالعدم تنظیموں کے خطرناک دہشت گردوں کو کاروائیوں میں ہلاک کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :