لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف 22 اگست کو ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 20 اگست 2016 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف 22 اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف 22 اگست کو ملک بھر کے وکلا پارلیمنٹ ہاوس کے باہراحتجاج کریں گے وکلا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کیلئے1،1 کروڑ امداد کا اعلان کیا لیکن ورثا کو ابھی تک مالی امداد نہیں ملی۔ احتجاج کا مقصد سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ذمہ داران کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ 9 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 76 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔