سی آئی اے انتظامیہ نے سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 25ڈیلی ویجز مرد و خواتین ملازمین کو بھرتی کر لیا

ہفتہ 20 اگست 2016 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) سی آئی اے انتظامیہ نے لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پچیس ڈیلی ویجز مرد و خواتین ملازمین کو بھرتی کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع پی آئی اے کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر انتظامیہ نے شعبہ سیکیورٹی کے لیے 25 نوجوان روزانہ کی اجرت پر بھرتی کر لیے ہیں جن کے سیکیورٹی امور سے متعلق ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا روزانہ کی اجرت پر بھرتی ہونیوالے نئے پچیس مرد و خواتین ملازمین پی آئی اے انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق صرف لاہور ائیر پورٹ پر ہی ڈیوٹی انجام دیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیلی ویجز پر بھرتی ہونے والیعملے کو پہلے سے ڈیوٹی کرنے والے پی آئی اے ملازمین کی معاونت پر مامور کیا جائے گا پی آئی اے کے نئے ملازمین کی بھرتی سے لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے پروازوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :