ابوظہبی: میونسیپیلٹی کی کاروائی متعدد سیلون مالکان پر جرمانے عائد

ہفتہ 20 اگست 2016 16:09

ابوظہبی: میونسیپیلٹی کی کاروائی متعدد سیلون مالکان پر جرمانے عائد

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2016ء ) : ابو ظہبی میونسیپیلٹی اہلکاروں نے مختلف سیلون مالکان کو غیر معیاری کریمیں ، لوشن ، اور گندے آلات رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کیئے ہیں۔ میونسیپیلٹی کے حکام نے 29سیلون مالکان کو موقع پر جرمانے عائد کیئے جبکہ 42 سیلون مالکان کو وارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کی ابو ظہبی میونسیپلیٹی حکام نے پچھلے کچھ عرصے سے سیلونوں پر جعلی اشیاء کی شکایات موصول ہونے کے بعد چیکنگ کا سلسلہ شروع کیاہوا ہے ۔

اس مہم کے دوران پچھلے ماہ بھی متعدد سیلون مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ میونسیپیلٹی حکام کی طرف سے بنائی گئی ٹیموں نے ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں 438 دورے کیے جن میں سے 29سیلون مالکانکو ہی جرمانے کیئے گئے . میونسیپیلٹی حکام کا کہنا تھا کہ اس ماہ سیلوں مالکان کی طرف سے کم خلاف ورزیاں دیکھنے میںآئیں ہیں.