عمان:البطیناء ایکسپریس وے کو 2017 کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیاجائیگا: وزارتِ ٹرانسپورٹ

ہفتہ 20 اگست 2016 15:42

عمان:البطیناء ایکسپریس وے کو  2017 کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیاجائیگا: ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2016ء ) : عمانی وزارتِ ٹرانسپور ٹ کے مطابق عمان سے دبئی جانے والوں کے لیئے بنائی جانے والی البطیناء ایکسپریس وے 2017 کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پچھلے سال 18کلومیٹر کا سیکشن مسقط سے برکہ جانے والے ڈرائیوروں کو بڑی آسانی پیدا ہوئی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں 42کلومیٹر لمبی سڑک کا کام تقریباََ مکمل ہونے والا ہے ۔ جبکہ باقی تیسرے ، چھوتھے ، اور پانچویں مرحلوں کا 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ 2017کے اوائل میں تمام مرحلوں پر کام مکمل ہوتے ہی 265کلومیٹر لمبی سڑک کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیاجائیگا۔