Live Updates

قوم عمران خان کے 126دن کے دھرنے دیکھ چکی ہے،اب سے مسترد کر دیا ، حمزہ شہباز

ہفتہ 20 اگست 2016 15:27

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ قوم پہلے بھی عمران خان کے 126دن کے دھرنے دیکھ چکی ہے،اب عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے،عمران خان اپنی تقاریر میں جھوٹ،اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں،عمران خان قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین کے جہاز میں گھومتے ہیں اور قرض خور عمران خان کے دائیں اور قبضہ مافیا بائیں طرف کھڑے ہوتے ہیں،قوم وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے۔

ہفتہ کو مسلم لیگ ن کے رہنما قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے منصوبے مکمل کرکے2018میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں،قوم پہلے بھی عمران خان کے 126دن کے دھرنے دیکھ چکی ہے،اب عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے،عمران خان اپنی تقاریر میں جھوٹ،اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں،آزادکشمیر انتخابات کے نتائج سے عمران خان کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،قرض خور خان نے دھرنے اور ریلیاں دے کر قوم کا وقت ضائع کیا،اب خان صاحب کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،عمران خان قرضے معاف کرانیوالے جہانگیر ترین کے جہاز میں گھومتے ہیں،قرض خور عمران خان کے دائیں اور قبضہ مافیہ بائیں جانب کھڑا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ساہیوال تونائی منصوبہ اپنی مقررہ مدت سے 7 ماہ قبل مکمل ہوجائے گا،خیبرپختونخوا کا آج بھی وہی حال ہے جو 2013 کے الیکشن سے پہلے تھا اور سپریم کورٹ نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،2018میں پتہ چلے گا کہ عوام کے ساتھ جھوٹ کون بولتا رہا اور سچ کون۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کیا،وزیراعظم کی قیادت میں لاہور سے کراچی تک موٹروے بنائی جارہی ہے،وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے سخت فیصلے کیے گئے،اب احتساب کے ترازو میں سب کا وزن ہونا چاہیے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :