قندیل بلوچ قتل کیس ،مقتولہ ماڈل کا ایک اور بھائی اسلم شاہین بھی شامل تفتیش

ہفتہ 20 اگست 2016 15:26

قندیل بلوچ قتل کیس ،مقتولہ ماڈل کا ایک اور بھائی اسلم شاہین بھی شامل ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں پیش رفت جاری ہے، مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کا ایک اور بھائی اسلم شاہین آئندہ چند روز میں پولیس کے سامنے پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی اسلم شاہین ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہے، پولیس نے سرکاری ادارے کو اسلم شاہین سے تفتیش کے لیے درخواست کی تھی جس کی اجازت دے دی گئی ہے، اور پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اسلم شاہین پولیس کے سامنے پیش ہوگا اور بیان ریکارڈ کرا ئیگا۔قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں بھی شبہ کا اظہار کیا تھا کہ مرکزی ملزم وسیم نے اسلم شاہین کے ایما پر قندیل بلوچ کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :