خورشید شاہ کا سکھر کے سول ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کانوٹس،جواب طلب

ہفتہ 20 اگست 2016 15:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر کے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،گذشتہ روز ہونے والی ن بچوں کی ہلاکتوں پر ڈپٹی کمشنر اور اسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا،خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر اسپتال میں 6ماہ میں تمام میڈیکل اسٹور کو بند کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر کے سول اسپتال کا اچانک دورہ کیااور نومولد بچوں کی ہلاکتوں پر ڈپٹی کمشنر اور اسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا،اسی موقع پر خورشید شاہ نے سکھر سول اسپتال کے اندر6ماہ میں تمام میڈیکل اسٹور کو بند کر دیا جائیں،سول اسپتال میں پیرا میڈیکل عملے کی کمی ہے،سول اسپتال کے حوالے سے اجلاس بلایا ہے جس میں وزیر صحت بھی شریک ہونگے۔

کوشش ہے کہ نجی اسپتالوں سے زیادہ سہولیات فراہم کروں،زندگی اور موت کا مسئلہ اللہ کا ہے۔