تھا نہ رائیونڈ کے علاقہ میں دو قبضہ گروپ مافیا کے 17افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا

ہفتہ 20 اگست 2016 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) لاہور میں تھا نہ رائیونڈ کے علاقہ میں دو قبضہ گروپ مافیا کے 17افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ رائیونڈ کے علاقہ میں ایک روز قبل دو گروپوں میں زمین پر قبضے کے تنازع پرشدید فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اختر ڈوگر گروپ اور نثار گروپ کے 17افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار افراد سے پانچ کلاشنکوف ، ایک چوالیس بور ، تین پستول ، بیس میگزین گولیاں اور سینکڑوں خالی خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی صدر عاطف نذیر کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :