کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اگست 2016 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔جوہرآبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لے کرنکلنے والے افرادکولوٹنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا سرغنہ واجد پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

منگھوپیر میں کارروائی کے دوران کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بغیر نمبرپلیٹ کی دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔لانڈھی 89 میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :