سندھ کابینہ کا اجلاس،مدارس اور مساجد کی از سرنو رجسٹریشن کا فیصلہ

ہفتہ 20 اگست 2016 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں مدارس اور مساجد کی از سرنو رجسٹریشن کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عمل ہو گا۔ہفتہ کو وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی صدارت میں نیوسندھ سیکرٹریٹ میں سندھ کابینہ اجلاس ہوا۔

صوبائی سیکریٹریز سمیت اعلی حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں مختلف بلز میں ترامیم کو زیر بحث لایا گیا جن میں دینی مدارس کا رجسٹریشن بل 2016، اسلحہ ایکٹ 2013 میں ترمیم اور سماجی ویلفیئر بل 1961 اور دیگر شامل تھی ۔نئے قانون کے تحت سوسائٹیزایکٹ 1860کے تحت رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کالعدم قرارپائے گی ، نئے دینی مدارس اور مساجد کے قیام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این اوسی لازمی قراردے دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے ہمیں صوبے سے تمام قسم کے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کابینہ کو بتایا کہ صوبے میں ازسرنو مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے آئمہ، اور منتظمین کی بھی رجسٹریشن کی جائے گی، نئے قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ داخلہ سندھ اورصوبائی وزرات مذہبی امورکرے گی جبکہ صوبے بھر میں نماز جمعے کے لئے ایک ہی خطبے کے قانون بنانے کی منظوری دی گئی۔

نئے دینی مدارس اورمساجد کے قیام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این اوسی لازمی قراردے دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں مشیر قانون مرتضی وہاب نے ترامیمی بل پیش کیئے۔مرتضی وہاب کے ساتھ ڈاکٹر قیوم اور مدارس کے کچھ علما سے بھی بات کریں گے ، تاہم سندھ ٹراسپیرنسی اور رائٹ ٹو انفارمیشن کو بھی سندھ کیبنٹ نے منظور کر لیا، اس بل کو سیلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ اس میں مزید بہتری لائی جا جائے۔

سندھ کابینہ نے والنٹری سوشل ویلفیئر ایجنسی ترامیمی آرڈینینس کی منظوری دیے دی ہے ،اس آرڈینینس کے تحت این جی اوز اور سماجی بہبود کی کار کردگی کو مانیٹر کیا جائے گا، آرڈینینس کے تحت سماجی کام کرنے والی تنظیموں کے اکاونٹس بھی آڈٹ کئے جایئں گے۔سندھ کابینہ نے آرم ترامیمی بل کی منظوری دے دی ہے ، آرم ایکٹ پر دوبارہ نظر ثانی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسپیشل سیکیرٹی ڈویژن کے ایجنڈے کو اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :