پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 20 اگست 2016 15:07

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء)پنجاب یونیورسٹی نے شبنم جاوید دختر جاوید سرور کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے”مونوتھیکابکسی فولیا اور سوربیریا ٹو منٹوزا کی نباتاتی کیمیائی تحقیق اور حیاتیاتی تجزیہ نگاری“ کے موضوع پر،محمود الحسن بزمی ولد محمدیٰحیی کوپنجابی کے مضمون میں ان کے”پنجابی وچ قرآن مجید دے ترجمے تے تفسیراں دی روایت“ کے موضوع پر،جواد حیدر ولد اسداللہ حیدر کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”شریعت اسلامیہ کی تفنین ، حدود کار اور عصرِ حاضر ایک تجزیاتی مطالعہ“ کے موضوع پر اور ثناء سلیم دختر شوکت سلیم کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے”دائمی ہیپا ٹائٹس سی کی جینو ٹائپ 3Aکے ریسپانڈراور غیر ریسپانڈ ر مریضوں میں اینٹی وائرل تھراپی کے دوران وائرس کی تغیراتی حرکیات “ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔