وزارت سیفران اوریو این ایچ سی آر کے تعاون سے 4 اضلاع میں مہاجرین کی تربیت کے مراکز قائم

ہفتہ 20 اگست 2016 15:02

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء) وزارت سیفران اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تعاون سے افغان مہاجرین کو مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت وطن واپسی پر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔اس ضمن میں وزارت سیفران نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تعاون سے ملک کے 4اضلاع میں تقریباً 50مہارتوں میں تربیت کی فرہمی کے لئے کمیونٹی سنٹر قائم کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ تمام مراکز مہاجرین کے میزبان علاقوں آر اے ایچ اے پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں تا کہ ہنر مند نوجوان تیار کئے جاسکیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ایک ہزار افراد جن میں 727پاکستانی اور 273 افغان مہاجرین کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ امریکا اور جرمنی نے دنیا بھر میں یو این اایچ سی آر کے ان پروگراموں کے لئے 5کروڑ 80لاکھ روپے کے عطیات فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آ راے ایچ اے پروگرام مہاجرین کے لئے پاکستان کی طویل میزبانی کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :