جدہ: بن لادن کمپنی سمیت متعدد کمپنیوں نے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے: وزارتِ عمل

ہفتہ 20 اگست 2016 14:41

جدہ: بن لادن کمپنی سمیت متعدد کمپنیوں نے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2016ء ) : تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مسائل کا شکار سعودی نجی کمپنیوں بن لادن اوردیگر چھوٹی بڑی کمپنیوں نے غیرملکی مزدوروں کو ادائیگیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ عمل براے سماجی ترقی کے وزیرمفرج الحقبانی نے کہا ہے کہ بن لادن گروپ اور دیگر کمپنیوں نے مزدوروں کو ادائیگیاں شروع کر دی ہیں۔لیکن سعودی اوجر کمپنی نے بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں۔ اوجر کمپنی کے خلاف کیس دائر کرنے کیلئے وکیل کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ بن لادن گروپ نے اگلے مہینے کے آخر تک تمام مزدوروں کو ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں مزدوروں کی شکایات پر لیبر سسٹم کے تحت سخت ایکشن لیا جائیگا.