گجرات ‘ ڈی پی او نے عزت کی حفاظت کیلئے قتل کرنے والی ملزمہ کو 30 ہزار انعام دیدیا

ہفتہ 20 اگست 2016 14:39

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ڈی پی او نے عزت کی حفاظت کیلئے ایک شخص کو قتل کرنیوالی ملزمہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کر کے 30 ہزار روپے نقد انعام دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے مقدمہ قتل کی انکوائری کے سلسلہ میں ملزمہ کو ڈی پی او گجرات کے سامنے پیش کیا گیا۔ دوران انکوائری ثابت ہوا کہ مقتول ملزمہ کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کو ملزمہ نے اپنی عزت کی حفاظت کی خاطر قتل کر دیا جس پر ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے نہ صرف مقدمہ خارج کر دیا بلکہ ملزمہ کو شاباش دی اور ساتھ 30ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :