ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

ہفتہ 20 اگست 2016 14:39

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا جسے بعد ازاں زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا۔خیال رہے کہ علاقے میں ممکنہ بارودی سرنگوں کی موجودگی کے باعث پائپ لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع نہیں کیا جاسکا۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی سیکیورٹی فروسز علاقے کو کلیئر قرار دیں گے پائپ لائن کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :