محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی

گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 20 اگست 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے ‘ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پاراچنار میں 05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔