مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کی ملاقات ،مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 اگست 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء) سیکرٹری جنرل اور آئی سی ایاد امین مدنی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے سیکرٹری جنرل او آئی سی کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔