شارجہ: نو زائیدہ بچہ بیچنے والی غیر ملکی خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

ہفتہ 20 اگست 2016 14:13

شارجہ: نو زائیدہ بچہ بیچنے والی غیر ملکی خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): شارجہ کی عدالت نے ایک سری لنکن خاتون کو اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کو بیچنے کے جرم میں ڈی پور ٹ کرنے کا حکم سنا دیا۔سری لنکن خاتو ن نے 25,00درہم کے عوض اپنا بچہ بیچنے کی کوشش کی تھی ۔ جس پر خفیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سری لنکن خاتون کو رنگے ہاتھوں گر فتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ناجائز تعلقات کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ وہ اپنا ایک بچہ غربت کی وجہ سے بیچنا چاہتی تھی۔ خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے پاس دونوں بچوں کو پالنے کے لیے رقم نہیں تھی ۔اسیلیئے اس نے ایک بچے کو بیچنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے ملزمہ کے اعتراف جرم کے بعد اسے فی الفور ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔