Live Updates

اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں "سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم وپراسپیکٹس"قائم کردئیے

ہفتہ 20 اگست 2016 14:12

اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں "سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم وپراسپیکٹس"قائم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے جاری ہیں ‘ یونیورسٹی نے داخلے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔ علاقائی دفاتر اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر میں"سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم و پراسپکٹس " قائم کردئیے ہیں۔

علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریسسز اور فون نمبر ز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے حاصل کئے جاسکتے ہیں ‘علاوہ ازیں ‘ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پرورگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں" ۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔

ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ‘ حبیب بینک لمیٹڈ ‘ فرسٹ ویمن بینک ‘ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ‘ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431‘ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432‘بیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435‘ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات