کراچی میں نجی سکولوں کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اگست 2016 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء )کراچی کے نجی سکولوں کے لیے سیکورٹی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جو 16نکات پر مشتمل ہے۔ ڈائریکٹر اسکول منصوب صدیقی کی جانب سے جاری سیکورٹی ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیرمتعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت نامے کے مطابق اسکولوں کی دیواروں کو 10فٹ اونچا کیا جائے،تمام سکولوں میں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔

ہدایت نامے میں لکھا ہے کہ نجی سکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے، سکولوں کے چوکیدار کو تھانے کی تصدیق کے بعد تعینات کیا جائے۔ سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،ہدایت پرعمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔