قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 41 واں اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ 20 اگست 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 41واں اجلاس پیر کو دن دو بجے چترال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین صوفیاں یوسف کریں گے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کے چترال میں جاری منصوبوں چترال شندور روڈ، چقدرہ سے چترال روڈ، لواری ٹنل سمیت مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزارت کے دیگر امور پرغور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :