قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانیوالی کمیٹی کا پہلا اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ 20 اگست 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانیوالی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز ‘تمام چیف سیکریٹریز ‘آئی جیز پولیس ‘ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ‘انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے ‘صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی قومی خواہشات کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے صورتحال کا جائزہ لے گی۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :