دوحا: سکائی جیولرز کی انعامی سکیم میں بنگلہ دیشی شہری نے مرسڈیز کار جیت لی

ہفتہ 20 اگست 2016 13:11

دوحا: سکائی جیولرز کی انعامی سکیم میں بنگلہ دیشی شہری نے مرسڈیز کار ..

دوحا: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): قطر کی جیولری کی سب سے بڑی فرم سکائی جیولرز کی طرف سے موسمِ گرما کی سب سے بڑی انعامی سکیم میں انعامات کا اعلان کردیا۔ انعامی سکیم میں مرسڈیز کار کا انعام ایک بنگلہ دیشی شہری نے حاصل کیا۔ بنگلہ دیشی شہری محمد عبدالرزاق کو گزشتہ روز سکائی ہیڈکوارٹر میں مر سڈیز کار کی چابیاں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دو سرے غیر ملکی شہریو ں کو انعامی سکیم میں سونا کا جیتنے پر انعام دیئے گئے۔

سکائی جیولری کے مارکٹنگ منیجر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو خالص سونا دینا ہے ۔ انعام حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا جس نے اسے اس انعام سے نوازہ اس موقع پر محمد عبدالرزاق نے سکائی جیولری کے مالکان اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔