شارجہ: شراب بیچنے کے الزام میں ایشائی شہری گرفتار

ہفتہ 20 اگست 2016 12:57

شارجہ: شراب بیچنے کے الزام میں ایشائی شہری گرفتار

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے پرانی مارکیٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر الکوحل کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ایشائی شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو اطلاع ملی تھی پرانی مارکیٹ کے علاقے میں ایک ہندوستانی شہری الکوحل کے ناجائز کاروبار میں ملوث ہے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مار کر ایک ہندوستانی شہری کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ہندوستانی شہری مشہور برانڈ کی پیکنگ میں شرا ب بھر کر مقامی افرادکو فروخت کرتا تھا۔