جدہ: نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں: ماہرین

ہفتہ 20 اگست 2016 12:39

جدہ: نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں: ماہرین

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء ) : نجی شعبے کے ماہرین نے وزارتِ عمل سے نجی شعبے اور کنٹریکٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سعودی حکومت کو نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

نجی شعبہ سعودی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔سعودی چیمبر آف کامرس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نجی کنٹریکٹرز کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ جس میں ایسے ان کے تمام واجبات ، کلئیرنگ کی تاریخوں کے بارے میں میکنزیم بنایا جائے گا۔ اور کنٹریکٹرز کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیئے طریقہ کار بھی بنایا جا رہا ہے ۔