کراچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،آسلحہ برآمد

ہفتہ 20 اگست 2016 11:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان بین الصوبائی موٹرسائیکل گروپ کے کارندے ہیں،ملزموں کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :