لاہور،رائیونڈ میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم ، 5افراد زخمی

ہفتہ 20 اگست 2016 11:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈبل اڈہ کے قریب دو گروپوں کے درمیاں جھگڑا زمین پر قبضہ کرنے پر ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے جھگڑا اور فائرنگ کرنے کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :