قلات،گوربرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

ہفتہ 20 اگست 2016 11:31

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) قلات کے علاقے گوربرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق قلات کے علاقے گوربرات سے لیویز کو چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ،ان چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قتل کئے گئے افراد کی شناخت دلشاد، کریم، حبیب اور شاہ نظر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ لیویز نے لاشیں طبی معائنہ کیلئے قلات منتقل کردی ہیں۔ قتل کی وجہ بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔