بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو کریگ بیرٹ کو پاکستان بدر کردیا گیا
ہفتہ 20 اگست 2016 11:30
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 13 اگست کو میھتیو بیرٹ کو فارن ایکٹ کے تحت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد امریکی شہری کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکی شہری کو جمعہ 19 اگست کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا اور جیل حکام نے میتھیو بیرٹ کو ایف آئی اے کے حوالے کیا، جنھیں سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میتھیو کریگ بیرٹ کو رواں ماہ 6 اگست کو دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف پاکستان کسٹم ایکٹ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انھیں ایئرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میتھیو کریگ بیرٹ نے تحقیقات کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں مستقل قیام کرنے کی غرض سے امریکا سے واپس آیا تھا۔ یاد رہے کہ میتھیو بیرٹ کو مئی 2011 میں جھنگ بھارتر کے علاقے میں حساس تنصیبات کی تصاویر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اورپولیس نے ان کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے تھے۔ اْس وقت میتھیو بیرٹ کے ویزے کی معیاد کی مدت 11 دسمبر 2011 تک تھی تاہم انھیں 4 جون 2011 میں انٹیلی جنس ایجنسی کی درخواست کے بعد فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ امریکا واپس جانے کی بجائے میھتیو بیرٹ روپوش ہوگئے تھے جنھیں ویزے کے معیاد کی مدت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ رواں سال 4 جون کو ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی جانب سے امریکی شہری کا نام بلیک لسٹ میں موجود ہونے کے باوجود انھیں 4 سالہ ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیگریشن حکام کی غفلت کا نوٹس لیتے امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا اور سب انسپکٹر راجہ آصف رضا اور ایف آئی اے کے کانسٹیبل احتشام الحق کو معطل کردیا تھا۔ ایف آئی اے نے 2011 میں پاکستان پینل کوڈ آف سیکشن 123 کے تحت میتھیو بریٹ کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا تھا، تاہم رواں سال 22 جون کو امریکی شہری کو ویزا جاری کیا گیا لیکن انھیں 30 جون سے قبل پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.