مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، ملیحہ لودھی

ہفتہ 20 اگست 2016 11:30

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان اسلام آباد کی سفارتی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک سے جاری اپنے بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، بان کی مون نے مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جب کہ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کرنے چاہیئیں۔