لاہور: بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 اگست 2016 08:43

لاہور: بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست۔2016ء) بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ میتھیو بیرٹ کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے نیوریارک بھیجا گیا۔عدالت کے حکم پر میتھیو بیرٹ کی ملک بدری عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

میتھیو بیرٹ کو حساس اداروں نے 5اگست کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔میتھیو بیرٹ نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے ویزا حاصل کیا تھا۔امریکی شہری میتھیو بیرٹ دوسری مرتبہ نام بدل کرپاکستان پہنچا تھا۔میتھیو بیرٹ کو2011 میں گرفتاری کے بعد بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔