نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد، ڈاکٹروں کاگیسٹرو کے مریضوں کا معائنہ، طبی مشورے

جمعرات 18 اگست 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے معدے (گیسٹرو) کے مریضوں کا معائنہ کیا اور طبی مشورے دیئے۔ کیمپ میں ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود تھی۔ مذکورہ میڈیکل کلینک پچھلے دنوں قیام میں لائی جانے والی فلاحی تنظیم ’’کچھ اچھا‘‘ کے پلیٹ فارم سے لگایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کر رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران مختلف ایام میں مختلف امراض دل، کینسر، نظام ہضم، ٹی بی، بچوں کے امراض، گردہ، جلدی امراض، آنکھوں کی بیماریاں، کان ناک گلا اور خواتین کے امراض کے حوالے سے مفت طبی مشورے دیں گے۔ طبی مشاورت کے بعد ہسپتال داخلے کے لئے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ترجیح سہولتوں کے ساتھ مریض کو داخل کیا جائے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پریس کلب ایک آگاہی مہم کا بھی جلد آغاز کرے گا تاکہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ صحافی فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :