اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے رینجرز ہیڈکوارٹر میں دو روزہ روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد

جمعرات 18 اگست 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے رینجرز ہیڈکوارٹر میں دو روزہ روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد،رینجرز ڈرائیورز کے علاوہ افسران کی بھی شرکت ، جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آ غاز کر رکھا ہے اسی سلسلے میں رینجرز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں دو روزہ روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں50سے زائدڈرائیورز کے علاوہ رینجرز افسران نے بھی شرکت کی اس ورکشا پ کا بنیادی مقصد افسران اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان وما ل کا تحفظ اور شہریوں کو تمام تر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا بنیاد ی مقصد لوگوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہیاس موقعہ پر سیکٹرکمانڈر پنجند رینجرز بریگیڈئیر عماد ارشد،ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل امان اﷲ،جی ایس او میجر سہراب، MTOمحمد اسماعیل، بھی شرکت کی انہوں نے آئی ٹی پی کی اس کاوش کو سراہا،تقریب کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور رینجرز کی طرف سے تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدکو شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :