وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شاہدہ قدیر

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو دہشتگردی سے پاک ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے،مسلم لیگی رہنما

جمعرات 18 اگست 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی رہنما شاہدہ قدیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے،مسلح افواج اور حکومت ملکردہشتگردی کا خاتمہ کررہی ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،عوامی مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑ اہوگا۔بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ ملک و قوم کی خوشحال مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی ،گروہی و لسانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سوچ اپنائی جائے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپس میں اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف پر بھرپوراعتماد کرتے ہیں، دھرنوں اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ مثبت سیاسی بصیرت کا ثبوت دیں اور اپنی کارکردگی پر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :