ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کابھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،18بھکاریوں کو پکڑ لیا گیا

جمعرات 18 اگست 2016 22:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، انارکلی، راوی روڈ، لاری اڈہ، کینال روڈ ،صدر، مزنگ ،گلبرگ، مین مارکیٹ،بھیکے وال، اکبر چوک ، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 18بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 16 خواتین اور02مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔