ڈی سی او کی زیر صدارت 29اگست سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے حوالے اہم اجلاس

جمعرات 18 اگست 2016 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں29اگست سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او(ہیلتھ ون) ڈاکٹر سعید اختر،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکرو پلان تیار کرکے پو لیو ٹیموں کی ٹریننگ شروع کریں اور اس کی نگرانی خود کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پو لیو مہم کی آگاہی کے لیے بھر پور تشہیر ی مہم چلائیں۔انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران شہر کی تمام اہم شا ہراؤں اور مقامات پر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ اس پو لیو مہم میں16لا کھ سے زائد 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ پو لیس پو لیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکار جیکٹس،ٹوپی پہنیں اور بیج لگا کر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :