شوہرنے جوان سالہ بیوی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا

جمعرات 18 اگست 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) مانگا منڈی میں شوہرنے اپنی جوان سالہ بیوی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔پو لیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خا نہ جمع کر ا کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے رہائشی محنت کش امین کو اپنی بیوی (س )کے کر دار پر شک تھا ۔

گز شتہ روز دو نون میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا جس پر امین نے طیش میں آ کر چھریوں کے پے درپے وار کر کے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔شور سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے جنہوں نے خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگروہ جانبر نہ ہو سکی ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :