آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،پٹاخے بنانیوالے مواد کے 340بیگ قبضہ میں لے لئے گئے

جمعرات 18 اگست 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کاہنہ پولیس نے آتشبازی کا سامان تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے پٹاخے بنانے والے مواد کے 340بیگ قبضہ میں لیکر 4ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ پانچ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر آتشبازی کا سامان تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فیکٹریوں میں پٹاخے بنانے والے مواد کے 340بیگ قبضہ میں لے کر 4ملزمان رضوان،نثار،ملک فریاد اور سلمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو دیکھتے ہی پانچ ملزمان عابد،لیاقت،اعجاز عرف جج،شہباز اور بشیر موقع سے فرار ہوگئے ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کرکے 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

متعلقہ عنوان :